بل کوسبی جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

 

 

امریکی مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
بل کوسبی پر 2004 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

80 سالہ کوسبی نے الزامات کی تردید کی تھی اور ان کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا تھا۔
بل کوسبی 80 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز دا کوسبی شو کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔
بل کوسبی کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں دس دس سال قید ہو سکتی ہے۔
یہ دوسری بار ہے کہ اداکار کو جنسی زیادی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل جون 2017 میں جیوری کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔
بل کوسبی پر درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے ہیں۔ تاہم بل کوسبی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتی ہیں کہ ان خواتین کے ساتھ سیکس میں ان خواتین کی مرضی شامل تھی۔