مرنے کے بعد سری دیوی کا پرانا خواب پورا ہو گیا

 

 

انڈیا میں رواں برس نیشنل فلم اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت سری دیوی اور ونود کھنہ کو ان کے مرنے کے بعد ان اعزازات سے نوازا جائے گا۔
سری دیوی کو بعد از مرگ ان کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جب کہ ونود کھنہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملے گا۔
ان دونوں اداکاروں نے سنہ 1986 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ رومانٹک فلم ‘چاندنی’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
انڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق سری دیوی کو سنہ 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چاندنی‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد بھی کیا گیا، تاہم وہ ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہی تھیں۔

سری دیوی کی موت رواں برس 24 فروری کو 54 سال کی عمر میں دبئی کے ایک ہوٹل میں نہانے کے دوران ہوئی تھی، وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ شادی میں گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں

 

 

 

ونود کھنہ گذشتہ برس اپریل میں 70 سال کی عمر کینسر کے باعث چل بسے تھے، انھوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔
1946 میں پشاور میں پیدا ہونے والے ونود کھنہ نے 140 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔
انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور وِلن کیا تھا لیکن ان کی دلکش شخصیت کے باعث وہ جلد ہی ہیرو کے کردار کرنے لگے اور انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر سے فلمی دنیا میں ایک نئی شناخت قائم کر لی۔
70 سے 80 کی دہائی کے دوران ونود کھنہ کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی پہلی فلم ‘من کا میت’ تھی جس میں انھوں نے سنیل دت کے مد مقابل بطور وِلن کام کیا تھا۔
‘پورب اور پچھم’،’میرا گاؤں میرا دیش’ میں بھی انھوں نے وِلن کا کردار کیا تھا لیکن بعد میں وہ بطور ہیرو آنے لگے۔
خیال رہے کہ ‘نیشنل اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز ‘ انڈیا کے اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈز ہیں، جو ڈائریکٹوریٹ آف فلمز فیسٹیول کی جانب سے انڈین حکومت اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تعاون سے ہر سال دیے جاتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر شیکھر کپور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ جیتنے والے اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور فلموں کے ناموں کا اعلان کیا۔
کمیٹی نے گذشتہ برس اپریل میں کینسر کے باعث چل بسنے والے اداکار ونود کھنہ کے لیے بھی ان کی فلمی خدمات کے پیش نظر انھیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔
نیشنل اور دادا پھالکے ایوارڈ جیتنے والے افراد کا فیصلہ 10 رکنی جیوری کرتی ہے، جس میں فلم لکھاری امتیاز حسین، شاعر محبوب، جنوبی انڈین اداکارہ گوتامی تدیمالا اور رومی جعفری سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

ان ایوارڈز کی 65 ویں تقریب آئندہ ماہ تین مئی کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہو گی۔