لاڑکانہ: تقریب میں گانے کے لیے بلائی گئی گلوکارہ فائرنگ سے ہلاک

 

 

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو ہلاک ہو گئی ہیں۔
نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب لاڑکانہ تحصیل کے گاؤں کنگنا میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے

 

ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران موسیقی کی محفل کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران اتفاقی طور پر ایک گولی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو لگی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان طارق جتوئی کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کر لی ہے۔
پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔