مجھے لڑکی مل گئی: سلمان خان

 

 

انڈیا کی فلمی صنعت بالی وڈ میں سب سے مقبول ہیرو اور ’چہیتے کنوارے‘ کہے جانے والے سلمان خان کو لڑکی مل گئی ہے، ایسا کوئی اور نہیں بلکہ خود سلمان خان کہہ رہے ہیں۔
منگل کو سلمان خان نے ٹوئٹ کیا اور ایک لائن لکھی ‘مجھے لڑکی مل گئی’۔
ان کی اس چار لفظی ٹویٹ کے فوراً بعد لوگوں کے جواب آنے لگے۔

 

 
لوگوں نے طرح طرح کے سوال کرنے شروع کر دیے۔
‘کیا سلمان شادی کر رہے ہیں ، لڑکی کون ہے جس کی بات سلمان اچانک ٹوئٹ کر کے بتا رہےہیں۔
ٹوئٹر پر ایک شخص وویکا نند سنگھ نے لکھا’بھائی بس اب اسے کھونا نہیں’۔
ایک اور شخص نے لکھا ‘بھائی بس اب شادی کر ہی لو، سلمان پاشا نام کے ایک شخص نے پوچھا بھائی کون ہیں ہماری بھابی’ جبکہ امِت نے لکھا میرے لیے بھی ڈھونڈ لو بھائی’۔
کچھ صارفین نے پوچھا یہ حقیقت ہے یا مذاق۔
سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچہ گود لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
یوں تو سلمان خان کا نام ایشوریہ رائے سے کترینہ کیف اور یولیہ وینتور تک سے جوڑا جاتا رہا ہے لیکن بات کبھی شادی تک نہیں پہنچی۔
بہرحال سوشل میڈیا پر اتنے ہنگامے کے تقریباً دو گھنٹے بعد سلمان نے لکھا ‘فکر کی کوئی بات نہیں مجھے آیوش شرما کی فلم کےلیے نئی لڑکی مل گئی، آیوش شرما سلمان کی بہن ارپتا کے شوہر ہیں اور سلمان اپنے بہنوئی کو لے کر ایک فلم بنا رہے ہیں’

سلمان نے بتایا کہ اس نئی لڑکی کا نام ہے ورینہ۔
سلمان حان کے ساتھ تقریباً ہر انٹرویو میں یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گے ظاہر ہے اس طرح کی ٹوئٹ کے بعد لوگوں کے ذہن میں ان کی شادی کا سوال اٹھنا قدرتی تھا۔