سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن روانہ

-File Photo

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لاہور سے لندن روانہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے این اے 120 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دینے کیلئے آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا تھا۔

تاہم بیگم کلثوم نواز آج فلائٹ پی کے 757 کے زریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔ ان کی بزنس کلاس کی سیٹ کا نمبر ون اے ہے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز 23 ستمبر کو لندن سے واپس آئیں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 25 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔