2018 گریمی ایوارڈ: برونو مارڈ نے میدان مار لیا

2018 کے گریمی ایوارڈز میں موسیقار برونو مارز کا پلڑا انتہائی بھاری رہا اور انھوں نے سال کی بہترین البم اور بہترین گانے سمیت چھ ایوارڈ جیتے۔
برونو مارز کے علاوہ کینڈرک لمار نے بھی ریپ موسیقی کی کیٹیگری میں میدان مار لیا اور ان دونوں کی البمز کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔
اس شام کا سب سے بڑا اپ سیٹ شاید برونو مارز کا بہترین البم کا ایوارڈ جیتنا تھا جو کہ زیادہ تر ماہرین کے خیال میں کینڈرک لیمار کی ٹوئر ڈی فورس البم ’ڈیم‘ کو جانا تھا۔
الیسا کارا نے بہترین نئی موسیقار کا انعام جیتا اور اس شام کے ایوارڈز میں کوئی اہم ایوارڈ جیتنے والی وہ واحد خاتون تھیں۔
اہم ستارے لیڈی گاگا، کیشا، لورڈ اور ایس زی اے کو نظرانداز کیا گیا اور کل 86 میں سے صرف 17 ایوارڈز خواتین کو دیے گئے۔
خواتین کا اتنے کم ایوارڈز حاصل کرنا بے کہ شاید اس لیے بھی معلوم ہوا کیونکہ اسی رات #TimesUp اور #MeToo مہموں کو بھی سراہا گیا۔

تقریب میں شریک ہونے والے زیادہ تر مہمانوں نے سفید گلاب پہننے ہوئے تھے اور اس کا مقصد جنسی ہراساں اور صنفی امتیاز کے خلاف تحریکوں کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔
پاپ سٹار کیشا نے اپنے گانے پریئنگ کی بھی ایک انتہائی زبردست پرفامنس دی جو کہ ہراساں کیے جانے کے ان کے اپنے تجربات کے بارے میں ہے۔
اس شام کا ایک اور اہم موڑ تب تھا جب مانچسٹر اور لاس ویگاس میں ہونے والے شوٹنگ کے واقعات کے متاثرین کے لیے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔
اس دوران کنٹری میوزک سٹارز میرن مورس، ایرک چرچ، اور برودرڈ اوزبورن نے ایرک کلیپٹن کا گانا ٹیئرز ان ہیون گایا اور سٹیج پر ہلاک ہونے والوں کے نام پیغامات آویزاں کیے گئے۔