دنیا کی پہلی حجاب پوش باربی گڑیا مارکیٹ میں

امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی کے اعزاز میں ایک گڑیا متعارف کروائی گئی ہے جو کہ معروف گڑیا باربی کی سیریز میں پہلی حجاب پوش گڑیا ہے۔
یہ گڑیا امریکی فنسر ابتہاج محمد کی شکل کی بنائی گئی ہے جنھوں نے گذشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنھوں نے حجاب پہنے کھیلوں میں شرکت کی۔
ابتہاج محمد کا کہنا ہے کہ گڑیا کا جاری ہونا ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں باربی کمپنی پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اپنی گڑیاں بہت زیادہ پتلی اور حد سے جنسی طور پر پُرکشش بناتے ہیں۔
باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں چند ایسی خواتین کے عکس پر گڑیائیں بنائیں گے جو کہ انتہائی متاثرکن اور انسپریشنل ہیں۔
حجاب پوش پہلی باربی گڑیا کو

میں روپوش کیا گیا۔

ابتہاج محمد کا کہنا تھا کہ ’جب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے احساں ہوتا ہے کہ میرا یہاں کوئی کام نہیں ہے۔‘
’تو ان سب لوگوں جنھیں میرے پر اعتماد نہیں تھا، یہ باربی آپ کے لیے ہے۔‘
ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اپنی باربی گڑیاؤں کو ٹشو پیپر کے حجاب پہناتی تھیں تاکہ وہ ان کی اور ان کی بہنوں کی طرح دکھائی دیں۔
ان کے اعزاز میں بنائی گئی باربی گڑیا کے ساتھ مکمل فینسنگ کا لباس، تلوار، ماسک، اور جوگرز فراہم کیے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ حجاب بھی شامل ہے۔
ابتہاج محمد کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ اس گڑیا کی وجہ سے چھوٹی بچیاں اپنے ہر اس عنصر سے خوش رہیں گی جو انھیں منفرد بناتا ہے۔
’آج مجھے فخر ہے کہ چھوٹی بچیاں جو حجاب پہنتی ہیں اور جو نہیں بھی پہنتی، تمام آج ایک ایسی گڑیا کے ساتھ کھیل سکتی ہیں جو حجاب پہنتی ہیں۔‘
’یہ ایک ایسی باربی ہے جو اتنی طاقت ور ہے کہ وہ ایک تلوار اٹھا سکتی ہے اور اتنی مستقل مزاج ہے کہ کئی سالوں کی محنت سے اولمپک مقابلوں تک پہنچ جائے۔‘