وائن سٹین پر جنسی ہراس کا الزام لگانے والی خواتین کون ہیں

ہالی ووڈ میں فلموں کے اہم پروڈیوسروں میں سے ایک ہاروی وائن سٹین کے خلاف کئی خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ہاروی وائن سٹین نے یہ تو تسلیم کیا ہے کہ ان کے رویے کی وجہ سے کئی افراد ‘کافی تکلیف ہوئی ہے’ لیکن انھوں نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ بہت سے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ان پر الزام لگانے والوں میں سے چند حسب ذیل ہیں:
اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے اپنے بیان میں پالٹرو نے کہا کہ وائن سٹین نے 1996 میں فلم ’ایما‘ میں کاسٹ کرنے کے بعد انھیں اپنے کمرے میں بلایا۔
انھوں نے کہا کہ اس کمرے میں وائن سٹین نے ان پر اپنا ہاتھ رکھا اور مساج کا مشورہ دیا۔
انھوں نے بتایا کہ ‘میں کم عمر تھی۔ اُن کے ساتھ معاہدہ تھا۔ میں بہت خوف زدہ تھی۔’
پالٹرو کہتی ہیں کہ اس واقعے کے بارے میں انھوں نے اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ بریڈ پِٹ کو بتایا۔ جس کے بعد انھوں نے ہاروی سے سختی سے بات کی۔
وہ کہتی ہیں کہ ‘مجھے لگ رہا تھا کہ مجھے نکال دیا جائے گا‘۔
اداکارہ انجلینا جولی کہتی ہیں کہ وائن سٹین نے 1998 میں فلم ’پلیئنگ بائے ہارٹ‘ کی ریلیز کے وقت انھیں جنسی تعلق کی پیشکش کی تھی۔
جولی نے کہا کہ ‘میرا ہاروی وائن سٹین کے ساتھ تجربہ بہت برا تھا اور اسی بنا پر میں نے اُن کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا اور دوسروں کو بھی اُن کے بارے میں خبردار کیا‘۔
‘کسی بھی ملک میں خواتین کے ساتھ کسی بھی شعبے میں یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے‘۔
’دی بوگی نائٹس‘ کی اداکارہ نے ورائٹی میگزین کو بتایا کہ سنہ 2000 کے اوائل میں جب وہ انھیں ایک فلم میں کام کرنے سے متعلق بات کرنے کے لیے ملیں تو وائن سٹین نے انھیں بھی جنسی تعلق کی پیش کش کی تھی۔

انھوں نے الزام لگایا کہ وائن سٹین نے ان پر حاوی ہونے کی کوشش کی اور بتایا کہ ان کی بیوی کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ملاقات کے بعد بڑی پریشانی کے عالم میں تھیں۔
برطانوی ماڈل اور اداکارہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائن سٹین نے ہوٹل کے ایک کمرے میں ایک اور خاتون کی موجودگی میں ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہ وہاں ایک فلم کے کردار پر بات کرنے گئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ جب میں نے کہا کہ میں جانا چاہتی ہوں تو ‘وہ مجھے دروازے تک چھوڑنے آئے اور اس کے سامنے کھڑے ہو کر میرے ہونٹوں کو چومنے کی کوشش کی۔ میں نے انھیں روکا اور کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی‘۔

ماڈل اور اداکارہ ذو بروک نے کہا ہے کہ انھیں 1997 میں وائن سٹین کے ہوٹل کے کمرے میں مختلف بہانوں سے لایا گیا تھا۔
انھوں نے ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام کو بتایا کہ وہ ہوٹل کے سویٹ کے حصے سے برہنہ حالت میں تھے اور مساج کے لیے کہا۔
‘میں یہ نہیں کرنا چاہتی تھی اور انھوں نے پوچھا کہ کیا وہ مجھے مساج دیں۔ مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ میں کیا کروں اور میں نے سوچا کہ اگر انھیں تھوڑا ہاتھ لگانے دوں تو شاید وہ میرے وہاں سے چلے جانے کے لیے راضی ہو جائیں‘۔

اطالوی اداکارہ اور ڈائریکٹر آسیا ارجینٹو کی وائن سٹین سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ ان کی کمپنی میرامکس کے کرائم ڈرامہ ’بی مونکی‘ میں کاسٹ کی گئیں۔
انھوں نے کہا کہ انھیں یہ بتا کر کہ وہ میرامکس کی پارٹی پر جا رہی ہیں ڈائریکٹر آسیا ارجینٹو نے انھیں فرنچ روئیارا ہوٹل کے ایک کمرے میں تنہا چھوڑ دیا۔
انھوں نے کہا کہ وہ نہ چاہتے ہوئے انھیں مساج دینے پر راضی ہوئیں لیکن بعد میں وائن سٹین نے ان کا ریپ کیا۔
ارجینٹو نے اس سے پہلے کبھی اس موضوع پر بات نہیں کی۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں ڈر تھا کہ اس کی وجہ سے ان کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔
سٹولر، جو اب لوشیا ایونز کہلائی جاتی ہیں، کہتی ہیں کہ ان کا وائن سٹین سے سامنا 2004 میں نیو یارک کے ایک کلب میں ہوا تھا۔ اس وقت وہ ایک اداکارہ بننے کی خواہش مند تھیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ وائن سٹین کے دفتر کاسٹنگ کے لیے ان سے ملنے گئیں تو فلم پروڈیوسر نے ان سے جنسی زیادتی کی۔
انھوں نے جریدے دی نیو یارکر کو بتایا کہ ‘جیسا کنٹرول انھوں نے استعمال کیا، وہ بہت حقیقی تھا۔۔۔ ان کی تو موجودگی ہی ڈرانے والی تھی۔’
میرا نے وائن سٹین کی کافی فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے دی نیو یارکر کو بتایا کہ فلم پروڈیوسر نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ان سے جسمانی تعلق رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
انھوں نے بتایا کہ 1995 میں ٹورونٹو میں بین الاقوامی فلمی میلے کے دوران جہاں وہ اپنی فلم ’مائٹی ایفروڈائیٹ‘ کی تشہیر کے لیے گئی تھیں، وہ اور وائن سٹین ایک ہوٹل کے کمرے میں ساتھ تھے جب وائن سٹین نے ‘میرے کندھے دبانا شروع کر دیے، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوئی، اس کے بعد وہ مزید آگے بڑھنے لگے، میرے پیچھے بھاگنا شروع ہو گئے‘۔

اداکارہ اور پروڈیوسر لوئزے گائس نے الزام لگایا کہ وائن سٹین نے 2008 میں سن ڈانس فلم فیسٹول کے دوران ان پر حملہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ وہ وائن سٹین کو ان کے دفتر میں جو ایک ہوٹل کے کمرے میں تھا، اپنا فلم سکرپٹ سنانے گئیں۔ ملاقات کے آدھے گھنٹے کے بعد وائن سٹین غسل خانے میں چلے گئے اور بعد میں ایک گاؤن پہن کر نکلے جو آگے سے کھلا تھا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ وائن سٹین نے اصرار کیا کہ وہ اپنے گرم ٹب میں ان کی کہانی سنیں گے، اس کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ انھیں خود لذتی کرتا دیکھیں۔ جب لوئزے نے کہا کہ وہ جا رہی ہیں تو وائن سٹین نے ان کا بازو پکڑ لیا، انھیں غسل خانے میں کھینچا اور کہا کہ وہ اس وقت ہی ان کے سکرپٹ کو ہری بتی دکھائیں گے جب وہ انھیں دیکھیں گی۔

‘میرے آنسو نکلنے والے تھے لیکن میں نے اپنے آپ کو مضبوط رکھا اور جلدی سے باہر نکل گئی‘۔