عامر خان اور فریال مخدوم میں علیحدگی‘

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم خان ’علیحدگی‘ اختیار کر رہے ہیں۔
بظاہر انھوں نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا ہے۔
فریال مخدوم گوہر نے ان الزامات کے ردعمل میں کہا کہ ’وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں (عامر) کچھ توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی باکسنگ صحیح نہیں جا رہی۔‘
دوسری جانب اینتھونی جوشوا نے فریال کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے وہ ’کبھی بھی فریال مخدوم خان کے ساتھ نہیں ملے۔‘
31 سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے سنہ 2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔
فریال مخدوم خان کا میک اپ کا کاروبار ہے اور ماضی میں ان کے اپنے سسرال کے ساتھ کشیدہ تعلقات رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ’بہت جعلی ہیں۔‘
عامر خان اور فریال مخدوم خان کی تین سالہ بیٹی لمائسا ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔
فریال مخدوم خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عامر خان کے بارے میں بیشتر ٹویٹس بھی حذف کر دیے ہیں۔
سابق لائٹ والٹرویٹ ورلڈ چیمپیئن عامر خان نے مذاقا کہا کہ فریال ‘ویٹ کلاسز میں آگے بڑھ گئی ہیں’، جو کہ ہیوی ویٹ باکسر اینتھونی جوشوا کی جانب اشارہ تھا۔
اینتھونی جوشوا نے اس کا جواب گلوکارہ شیگی کے گیت ‘اٹ وازنٹ می’ کے کلپ کے ساتھ دیا اور کہا کہ وہ فریال خان سے کبھی بھی نہیں ملے۔