ناٹنگھم ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا پر اعتماد آغاز

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان 309 رنز بنا لیے ہیں۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ورنن فلینڈر اور کرس مورس کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 54 اور 23 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ہینو گنتھر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 18 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کے نمایاں بٹیسمینوں میں ہاشم آملہ نے 78 اور کونئٹن ڈی کاک نے 68 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے تین، بین سٹوکس نے دو اور جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں انگلینڈ کو جنوبی افریقہ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 211 رنز سے شکست دی تھی۔